اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی
انڈیکس میں 3987پوائنٹس کا اضافہ، بلند ترین سطح 181522رہی کم ترین ایک لاکھ 76ہزار 273ریکارڈ، 4.33ارب شیئرز کے سودے
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، کاروباری ہفتے میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس کے اضافے سے 177873پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4495 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 181522 رہی جبکہ کم ترین سطح 176273 رہی۔ حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 4.33 ارب شیئرز کے سودے 155 ارب روپے میں طے ہوئے ۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 426 ارب روپے اضافے سے 19335 ارب روپے ہو گئی۔ آخری روز جمعہ کوکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ دن کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 522 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی گیا۔ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پاور سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں حکومتِ پاکستان کے ہائبرڈ سکوک (Hybrid Sukuk) کی نیلامی بھی کامیابی سے ہوئی جس کے ذریعے وزارتِ خزانہ کے لیے 65.692 ارب روپے حاصل کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments