جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے فوری اصلاحات کا مطالبہ
مستحکم ٹیکس نظام، اقتصادی پالیسیوں میں بہتری ناگزیر ، اسماعیل ستار
کراچی(بزنس ڈیسک)سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو پاکستان کی برآمدات کے فروغ اور یورپی منڈیوں تک ترجیحی تجارتی رسائی کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ اس سہولت کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اصلاحات کی جائیں، بصورت دیگر پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ ترجیحی تجارتی رسائی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسماعیل ستار نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی شرائط پوری کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، بالخصوص انسانی حقوق کے تحفظ، مستحکم ٹیکس نظام اور جامع اقتصادی اصلاحات پر توجہ دینا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات اور بین الاقوامی وعدوں پر مؤثر عمل درآمد ہی اس سہولت کے تسلسل کو یقینی بنا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی پاکستانی برآمدی صنعتوں کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments