ورچوئل ایسٹ الائنس نے عالمی قیادت کو وسعت دے دی
جنوبی کورین ڈی سینٹ والیٹ کے ایگزیکٹو وان کیوکم ایڈوائزری بورڈ میں شامل
اسلام آباد (بزنس ڈیسک)پاکستان کے ورچوئل ایسٹ الائنس (ویپ) نے عالمی قیادت کو وسعت دے دی۔ جاری بیان میں چیئرپرسن ورچوئل ایسٹس الائنس آف پاکستان ہنزہ آصف نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے ڈی سینٹ والیٹ کے ایگزیکٹیو وان کیو کم ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وان کیو کم کو ورچوئل ایسٹس الائنس کا ایڈوائزری بورڈ ممبر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ہنزہ آصف نے بتایا ہے کہ اس تقرری کا مقصد اسٹارٹ اپس کو عالمی ویب تھری کمپنیوں سے جوڑنا ہے ، جس سے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان بلاک چین تعاون کو نئی تقویت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سینٹ والیٹ 100 سے زائد بلاک چین نیٹ ورکس پر 10 ہزار سے زائد ڈیجیٹل اثاثوں کو سپورٹ کرتا ہے ۔ ہنزہ آصف نے بتایا ہے کہ دنیا کی معروف ویب تھری کمپنیوں کو پاکستان لائیں گے ، پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو اپنانے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مگر ریگولیٹری چیلنجز برقرار ہیں۔ چیئرپرسن ورچوئل ایسٹس الائنس آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ورچوئل ایسٹس الائنس آف پاکستان کا عزم تعلیم، تعاون اور ذمے دارانہ جدت کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments