بینکاری شعبے کے ڈپازٹس میں 14فیصداضافہ ریکارڈ
اکتوبر میں بینکوں کے ڈپازٹس 40ہزار 200ارب تک پہنچ گئے
کراچی(بزنس رپورٹر)بینکاری شعبے کے ڈپازٹس میں ایک سال کے دوران 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈپازٹس بڑھ کر 40 ہزار 200 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ اکتوبر 2025ء میں ڈپازٹس کا حجم 35 ہزار 100 ارب روپے تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں 5 ہزار 100 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضوں میں بھی سالانہ بنیادوں پر 16.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اکتوبر 2026ء میں قرضوں کا حجم بڑھ کر 15 ہزار 500 ارب روپے ہوگیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں بینکوں کے قرضوں کا حجم 13 ہزار 300 ارب روپے تھا۔دوسری جانب بینکوں کی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر 11.2 فیصد اضافہ ہوا اور سرمایہ کاری کا حجم 40 ہزار 600 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments