ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر سول ہسپتال میں آ گاہی واک

ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر سول ہسپتال میں آ گاہی واک

فیصل آباد بھر میں ہیپاٹائٹس کے بی او ر سی کے 10 لاکھ مریض ہیں :ڈاکٹر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے سول ہسپتال میں واک کا اہتمام کیا گیا ۔ واک ایم ایس آفس سے شروع ہو کر ڈاکٹر ہاسٹل اختتام پزیر ہوئی۔ ڈاکٹرز نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے حوالے سے پیغامات درج تھے ۔ واک کی قیادت ڈاکٹر مقصود احمد، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر محمد علی اور ڈاکڑ سحر رسول نے کی۔ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ وائرل ہیپاٹائٹس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ہر سال 28 جولائی کو ہیپاٹائٹس کا دن منایا جاتا ہے جو جگر کی شدید بیماری اور جگر کے کینسر کا سبب بنتا ہے ۔اس سال کا موضوع \\\"ہیپاٹائٹس انتظار نہیں کر سکتا\\\" ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ تقریبا دس لاکھ افراد فیصل آباد بھر میں وائرل ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں