2کمسن بھائیوں نے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

2کمسن بھائیوں نے مبینہ  اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

دو کمسن بھائیوں نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے طارق سعید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دو بیٹے 11سالہ موسی اور 13سالہ محمد حسن کینال روڈ پر واقع نجی اسکول میں زیر تعلیم ہیں جنھیں چھٹی کے وقت ملزم شہادت کی جانب سے اغوا ء کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ بچوں کی جانب سے مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں