چودھری شیر ،طاہر جمیل، مریم نواز بڑی ریلی میں جلسہ گاہ پہنچے

چودھری شیر ،طاہر جمیل، مریم نواز بڑی ریلی میں جلسہ گاہ پہنچے

مریم نواز کی بڑی ریلی کے انعقاد پر چودھری شیر اور میاں طاہر جمیل کو مبارکباد

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم کا جلسہ ، چودھری شیر علی اور طاہر جمیل مریم نواز کے ساتھ بڑی ریلی میں جلسہ گاہ پہنچے ۔ پی ڈی ایم میں شامل کئی مذہبی جماعتیں دھوبی گھاٹ جلسہ میں شامل تھیں جبکہ ہزاروں ورکر جلسہ گاہ پہنچے لیکن سب سے بڑی ریلی جس میں ہزاروں لیگی کارکن شامل تھے کشمیر ہائو س سے چودھری شیر علی اور میاں طاہر جمیل کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچی جس میں مریم نواز بھی شامل تھیں ، مریم نواز کی آمد تک جلسہ گاہ میں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی تعداد زیادہ دکھائی دے رہی تھی لیکن چودھری شیر علی اور طاہر جمیل کی ریلی پہنچتے ہی جلسہ لیگی کارکنوں سے بھر گیا ۔ مریم نواز نے بڑی ریلی کے انعقاد پر چودھری شیر علی اور میاں طاہر جمیل کو مبارکباد دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں