یونیورسٹی کاکارنامہ ،طالبعلم کو ایم اے اردو کی ڈگری تھمادی

یونیورسٹی کاکارنامہ ،طالبعلم کو ایم اے اردو کی ڈگری تھمادی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سرگودھا یونیورسٹی کی غیر ذمہ دار انتظامیہ کاانوکھا کارنامہ ایم اے مطالعہ پاکستان کے طالبعلم کوایم اے اردو کی ڈگری تھما دی ۔

تفصیل کے مطابق محلہ انور آباد جڑانوالہ کے رہائشی وسیم شہزاد نے ایچ ای سی کو درخوست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے سرگودھا یونیورسٹی میں ایم اے مطالعہ پاکستان میں داخلہ لیا تھا جسکے 2013 میں دونوں پارٹ کو اچھے نمبروں میں پاس کر کے کامیاب ہوگیا جس کا یونیورسٹی کی طرف سے پاس ہونے کا رزلٹ کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر میں نیحالیہ آنے والی سرکار نوکری کیلئے آپلائی کیا تو مجھے انٹرویو کی کل آگئی تو مطلقہ محکمہ کی طرف اصل کاغزات جمع کروانے کو کہا گیا۔

تو ڈگری کی ضرورت تھی جو میں نے یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں فیس جمع کروا کر مطالعہ پاکستان کی ڈگری لینے کیلئے درخواست دی تو سرگودھا یونیورسٹی نے ایم اے مطالعہ پاکستان پاس کرنے والے طالب علم کو ایم اردو کی ڈگری جاری کر دی درخواست گزار نے وزیر اعظم ، وفاقی وزیر تعلیم،چیئرمین ایچ ای سی سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں