فیصل آباد چیمبر اورجھنگ یونیورسٹی میںایم اویو پردستخط

فیصل آباد چیمبر اورجھنگ یونیورسٹی میںایم اویو پردستخط

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)اعلیٰ تعلیمی او ر تحقیقی اداروں کو صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں انڈسٹری، اکیڈیمیا رابطوں کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ بات صدر عاطف منیر شیخ نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری اور جھنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی براہ راست علم پر مبنی ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو منظم اور مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر چیمبر نے بتایا انہوں نے اپنے انتخاب کے فوراً بعد مقامی یونیورسٹیوں کا دورہ کیا تاکہ انڈسٹری اکیڈیمیا رابطوں کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہمارے پی ایچ ڈی سکالر اپنے تحقیقی مقالوں کیلئے پرائمری کے بجائے گوگل پر موجود سیکنڈری ڈیٹا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کے علم کو صنعتوں کی بہتری کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں