میونسپل کارپوریشن کی سست روی ،شہری پریشانی میں مبتلا

 میونسپل کارپوریشن کی سست روی ،شہری پریشانی میں مبتلا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی سست روی،شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگی۔

میونسپل کارپوریشن کو سڑکیں بنانے کے لیے فنڈذ دئیے گئے تھے لیکن پہلے سے ٹھیک سڑک کو توڑنے کے بعد ویسے ہی چھوڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مین ڈبل جھمرہ روڈ کو عبداللہ پور کے قریب سے ایک طرف سے توڑ دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد ایک ہفتہ سے زائد گزرنے کے بعد بھی کارپوریشن کی جانب سے توڑی سڑک کا حال جوں کا توں ہے ۔ ٹریفک کی روانی تو متاثر ہے ہی لیکن شہری بھی پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے تو 4 سال حکومت کی جانب سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا گیا لیکن اگر فنڈز ملے تو قابل استعمال سڑکوں کو توڑ دیا گیا۔

مین جھمرہ روڈ عبداللہ پور کے قریب سے گزشتہ ایک ہفتہ قبل توڑی گئی سڑک جو ں کی توں ہے ۔ نہ کوئی انسپکٹر انسپکشن کے لیے آیا اور نہ ہی کوئی دوبارہ مرمتی کام کیا گیا۔ شہری کہتے ہیں کہ اگر سڑک کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑنا ہی تھا تو توڑا ہی کیوں گیا۔ انتظامیہ جلد از جلد سڑک کو بنوائے تا کہ سفری مشکلات سے بچ سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں