ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہتری کی جانب گامزن :بلال فیروز

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہتری کی جانب گامزن :بلال فیروز

فیصل آباد(انٹرویو:انجم ندیم سے )چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ نے روزنامہ دنیا سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ۔۔۔

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہتری کی جانب گامزن ہے ڈمپنگ پوائنٹس کی صفائی کے لیے کمپنی کی جانب سے لائم سٹون کا استعمال کیا جاتا ہے ڈمپنگ پوائنٹس سے کچرا اٹھانے کے بعد تعفن ختم کرنے کے لیے لائم سٹون ڈالا جاتا ہے جس سے 24 گھنٹوں میں تعفن اور بدبو مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ کمپنی میں بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر چارج سنبھالنے کے بعد بہت سے معاملات پر توجہ دی ہے شہری علاقوں کی مانیٹرنگ کا عمل مزید بہتر کیا ہے کمپنی میں کام کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کی جارہی ہیں۔

پی ایچ اے کے زیر انتظام چلنے والے پارکوں میں گرین ویسٹ کا مسئلہ درپیش ہے گرین ویسٹ اٹھانا پی ایچ اے کا کام ہے جو ایف ڈبلیو ایم سی کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے اور ایف ڈبلیو ایم سی میں روابط کی کمی ہے ،محکمے کے پاس سامان کباڑ کی نیلامی کے لیے کارپوریشن کے ساتھ رابطے میں ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہر میں روزانہ 1500 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں سے 1300 ٹن کچرا ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا جاتا ہے انہوں نے کہا دنیا میں صرف ایک جگہ جاپان میں کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ کام کررہا ہے۔

پاکستان میں فی الحال ایسا منصوبہ بنانا ممکن نہیں ہے کچرے سے بجلی پیدا کرنا ایک مہنگا منصوبہ ہے ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں شہریوں کا باشعور ہونا انتہائی ضروری ہے ہماری ترجیحات میں صرف گلیاں محلے صاف کرنا ہے تحصیل سطح پر ابھی کمپنی کوئی آپریشن نہیں کررہی ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کا کام روزانہ ختم کرنے کے لیے رسپانس ٹائم مقرر کیا گیا ہے شہریوں کی شکایات سننے کے لیے چار ملازمین مختص کیے گئے ہیں روزانہ شکایات سے متعلق خود شہریوں سے ان کے تاثرات لیتا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں