شہر کے تھانوں کی عمارتیں بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگیں

شہر کے تھانوں کی عمارتیں بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آباد کے پولیس سٹیشنز کی ظاہری حالت نہ بدلی جاسکی۔ تھانہ پیپلزکالونی، سرگودھاروڈ اورکوتوالی میں موجود پارکس کوڑسٹینڈ اور کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ۔

خستہ حال پارکس سائلین کی انتظارگاہ کیلئے بھی استعمال کرنا ناممکن ہوگیا۔ عمارتوں کے بعد پارکس خستہ حال ہونے سے تھا نے بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگے ۔ پارکس کی تزئین و آرائش کی بجائے برآمد شدہ کھٹارا موٹرسائیکلیں کھڑی کرکے تباہ کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق تھانوں کیلئے ملنے والا کروڑوں کا فنڈ افسروں کے دفاتر پر استعمال ہونے لگا۔ تھانوں کے تباہ حال پارکس تزئین وآرائش کیلئے افسروں کی توجہ کے منتظر ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں