ٹریفک اہلکار کو چالان کرنے پر تشدد کا نشانہ بناڈالا،ملزم گرفتار

ٹریفک اہلکار کو چالان کرنے پر  تشدد کا نشانہ بناڈالا،ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک اہلکار کو چالان کرنے پر تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔ ستیانہ روڈ ریکس سٹی کے قریب پولیس اہلکار تجمل اشرف ڈیوٹی پر موجود تھا۔

جس نے سمیر کو ٹریفک روانی میں مسائل پیدا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے مزاحمت کرتے اسے تشدد کا نشانہ بنایااور جان سے مارنے سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ جسے حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں