منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار زاہدہ ناز کی ادارہ کے انسٹرکٹرزسے میٹنگ

منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل  ہوم صنعت زار زاہدہ ناز کی  ادارہ کے انسٹرکٹرزسے میٹنگ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار زاہدہ ناز نے ادارہ کے انسٹرکٹرزسے میٹنگ کی جس میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، پیٹنگ، ڈومیسٹک،کمیپوٹر ایپلی کیشن۔۔

گرافک ڈیزائننگ، بیوٹیشن کے دیگر کورسز کے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ پر کام کرنے والی انسٹرکٹرز کی ریکارڈ کیپنگ کے حوالے سے پروفارمہ، داخلہ فارم،رسید بک اور رجسٹرکو اپ ڈیٹ رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ میں انتظامی امور پر گہری توجہ مرکوز ہے جس کے لئے تمام ریکارڈ کو بھی اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں