تمام رہنمامعاشی بحالی، آزادی کشمیر کا کام کریں:مفتی احمد علی

تمام رہنمامعاشی بحالی، آزادی کشمیر کا کام کریں:مفتی احمد علی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)سرپرست جماعت اہلسنت مفتی احمد علی رضوی، امیر جماعت اہلسنت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی رہنما اپنے اختلافات ختم کر کے معیشت کی بحالی اور کشمیر کی آزادی کیلئے ملکر کام کریں ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے عملی کردار ادا کریں ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جامع مسجد بلال علی پارک میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر سیمینار میں کیا۔انہوں نے مزید کہا عوام مہنگائی سے تنگ آکے خود کشیاں کر رہے ہیں ،لیکن افسوس کہ ہمارے تمام سیاسی لیڈر اپنی ذاتی لڑائیوں میں مصروف ہیں، عوام کی فکر ہے نہ کشمیریوں کی۔ اﷲ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم اور تمام ذمہ داروں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق نصیب فرمائے ۔ آخر میں ترکی، شام اور دیگر علاقوں میں زلزلہ سے جاں بحق ہونیوالوں کی بخشش کی اور متاثرہ افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر عبد الرؤف ، ملک یونس نوری، چوہدری اسلم، شعبان بودلہ ایڈووکیٹ، بابا امجد، غلام دستگیر، میاں عظیم، ملک طارق، میاں عدنان، نعمان، ارسلان ، ہارون ودیگرنے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں