کورے کپڑے کاکاروبار مندی کاشکار، تاجرپریشان

کورے کپڑے کاکاروبار مندی کاشکار، تاجرپریشان

فیصل آباد(نیوز رپورٹر) صنعتی شہر میں کورے کپڑے کے کاروبار پر مندی کے سائے گہرے ہوگئے ، چند ماہ کے دوران پیداوار میں 50 لاکھ میٹر یومیہ کمی واقع ہوئی ہے ۔

کپڑے کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق فیصل آباد میں یومیہ سوا کروڑ میٹر سے زائد کپڑا تیار ہوتا تھا جو کم ہو کر تقریبا 60 سے 70 لاکھ میٹر رہ گیا ہے ۔ چیئرمین کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چودھری نواز کا کہنا ہے کہ معاشی بدحالی، ملز کی بندش، اور خام مال مہنگا ہونے کے باعث پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے ۔ بڑی تعداد میں ٹیکسٹائل ملز بند ہونے کے باعث کورے کپڑے کی مانگ بھی گراوٹ کا شکار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل صنعتوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے معاملات مزید خراب ہو رہے ہیں۔  دریں اثناء پائما کے رہنما جواد اصغر کا کہنا ہے کہ یارن مارکیٹ میں بھی کاروباری حالات بدتر ہیں حکومت نے کوئی حل نہ نکالا تو لاکھوں مزدوروں کی نوکریاں دائو پر لگ جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں