آرپی او کی 3ڈویژنزکے پولیس افسروں سے میٹنگ

آرپی او کی 3ڈویژنزکے پولیس افسروں سے میٹنگ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے 3ڈویژنزکے پولیس افسروں سے انسدادکرائم کیلئے میٹنگ کی۔

سرکل افسر،ایس ایچ اوزاور انچارج انوسٹی گیشن شریک ہوئے ۔ آرپی او ڈاکٹر عابدخان نے بڑھتی وارداتوں پر پولیس افسروں کی سرزنش کرتے کہا پولیس گشت کو بڑھایا جائے اور افسر خود گشت کرکے وارداتیں کنٹرول کریں۔ مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او کو سخت کارروائی کا سامنا کرناپڑے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں