تحفظ ختم نبوت ایمان کی اساس اوراسکا بنیادی حصہ:علما

تحفظ ختم نبوت ایمان کی اساس اوراسکا بنیادی حصہ:علما

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک ختم نبوت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور آج کا ماحول ہم سے متقاضی ہے۔۔

کہ آئین و قانون کی بالا دستی کے لیے پرامن جدوجہد کو ترتیب دیں اور استعماری ایجنڈے اور قادیانی سازشوں کے جال کو سمجھ کر رد کریں۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد پر پڑنے والی گرد و غبار کو ہم بین الاقوامی سطح پر صاف کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مولانا قاری شبیر عثمانی نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ جھنگ میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکقادیانی بین الاقوامی سطح پر لابنگ کے ذریعے امت مسلمہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہمیں بھی اب نئے مورچوں پر کھڑ ا ہونا پڑے گا، مسلمان توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسلام نے حالت جنگ میں بھی بچوں بوڑھوں اور خواتین حتیٰ کہ اس علاقہ کے درختوں کا بھی احترام کرنے کا حکم دیا ہے ۔ تحفظ ختم نبوت ایمان کی اساس اور ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور ؐ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں