پریمیم ملز روڈ ،ملحقہ علاقوں کی سڑکوں کا پیچ ورک مکمل

 پریمیم ملز روڈ ،ملحقہ علاقوں کی سڑکوں کا پیچ ورک مکمل

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کے احکامات پرمیونسپل سروسز فراہمی کا عمل بلاتعطل جاری ہے چیف آفیسر زبیر وٹو نے بتایا کہ دو روز میں میونسپل کارپوریشن نے پریمیم ملز روڈ ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں کی سڑکوں کاپیچ ورک کا کام مکمل کیا گیا۔

 چوک گھنٹہ گھر وملحقہ بازاروں اور شہر کے دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 180دکانداروں کو وارننگ ،خلاف ورزی پر 76 ہزار جرمانہ اور موقع سے 72 عارضی سٹرکچرز کو ہٹایا گیا۔تجاوزات کیخلاف آپریشن کو مزید وسیع کیا جارہا ہے جبکہ غلام آباد،جھنگ روڈ،گلفشاں کالونی،ایوب ریسرچ، نذرشاہ سٹریٹ ،کمشنر آفس روڈ،سرینا روڈ، طارق آباد،ہریاں والا چوک،ستیانہ روڈ نزد واسا آفس،سمن آباد،پرتاب نگر،اسلامیہ پارک،فرید ٹاؤن،علی ٹاؤن ڈھڈی والا ،نڑوالا چوک،مدینہ ٹاؤن ودیگر شاہراہوں پر 390سٹریٹ لائٹس کومرمت کرکے فنکشنل کردیاگیا۔ شہر کورات کے وقت روشن کرنے کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں