ترقی پانیوالے 25کارپوریشن ملازمین کو تقررنامے تقسیم

 ترقی پانیوالے 25کارپوریشن ملازمین کو تقررنامے تقسیم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعیدنے میونسپل کارپوریشن کے 15سال سے محکمانہ ترقی کے منتظر ملازمین کو ان کا حق دلادیا۔

انہوں نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں ترقی پانے والے 25 ملازمین میں تقررنامے تقسیم کئے ۔چیف آفیسر زبیر وٹو اور دیگر افسربھی موجوددتھے ۔ڈی پی سی میں 6ملازمین کوسپرنٹنڈنٹ گریڈ 17،14 کو ہیڈ کلرک گریڈ 16 اور 5 کو سینئر کلرک گریڈ 14 میں ترقی دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں