محکمہ تعلیم ایم فل کرنیوالے اساتذہ کو خوار کرنے لگا

محکمہ تعلیم ایم فل کرنیوالے اساتذہ کو خوار کرنے لگا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم کی جانب سے ایم فل کرنے والے متعدد اساتذہ کو تاحال خوار کیا جانے لگا۔

 ذرائع کے مطابق اساتذہ کی جانب سے دو دو سال قبل دی جانے والی ایم فل الائونس کے لیے درخواستوں پر غیر ضروری اعتراضات لگائے جانے سے منظور نہ کی جاسکیں جبکہ صرف منظور نظر افراد مستفید کیا جانے لگا۔ اساتذہ افسروں کے پاس چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ افسروں کی جانب سے انہیں ایم فل الائونس لینے کے لیے بار بار دفاتر کے چکر لگوائے جارہے ہیں۔ دو دو سال سے درخواستیں دیں لیکن انکی درخواستوں پر غیر ضروری اعتراضات لگا کر مسترد کردیا گیا۔ چار چار بار درخواستیں دینے کے بعد بھی انکی درخواستوں پر اعتراضات لگائے گئے صرف منظور نظر افراد اور مبینہ طور پر کلرکوں کو رشوت دینے والوں کو الائونس دیا جا رہا ہے ۔ جو اساتذہ کلرکوں کو رشوت نہیں دیتے انکی درخواستیں گما دی جاتی ہیں اور مبینہ رشوت دینے والوں کی درخواستوں پر جلد کارروائی کروائی جاتی ہے ۔ جس سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ افسراس سلوک کو ختم کریں تاکہ انہیں ایم فل الائونس جاری ہوسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں