خاندانی جھگڑے پر میاں بیوی پرتشدد ،حمل ضائع

خاندانی جھگڑے پر میاں بیوی پرتشدد ،حمل ضائع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خاندانی جھگڑے پرحاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 104گ ب میں ڈنڈوں سے مسلح ملزموں نے مخالف کے گھر پر دھاوا بول دیا اور میاں بیوی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد سے خاتون کا حمل بھی ضائع ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دوسرے واقعہ میں لڑکی نے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ تاندلیانوالہ کے علاقے میں ملزم عتیق نے ساتھی کے ہمراہ مصطفیٰ کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جو اس نے شور مچاکر ناکام بنا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں