ریلوے کی اراضی پر لگایا گیا لنڈا بازار نہ ہٹوایا جا سکا

ریلوے کی اراضی پر لگایا گیا لنڈا بازار نہ ہٹوایا جا سکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ ریلوے کی اراضی کے باہر لگایا جانے والا غیر قانونی لنڈا بازار عرصہ دراز سے نہ ہٹوایا جا سکا۔۔

 ریلوے حکام،سٹیشن سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلوے ،آئی او ڈبلیو ریلوے فیصل آباد، سیکٹر انچارج ٹریفک وارڈنز،میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر محکموں کے افسر مبینہ طور پر لنڈے بازار سے رشوت وصول کرنے میں مصروف ہیں ۔ بازار کے خلاف آپریشن پر تمام ادارے ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔ بازار لگنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی۔راجباہ روڈ پر لگے غیر قانونی بازار سے محکمہ ریلوے اور میونسپل کارپوریشن،وارڈنز، ضلعی انتظامیہ سمیت متعدد اداروں کے ملازمین مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہیں اور بازار کو ہٹوانے کے لیے کسی قسم کے انتظامات نہیں کیے جاتے ۔ سڑک کنارے لگے غیر قانونی بازار کے باعث سڑک پر چلنے والی ٹریفک بھی متاثر ہوتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہاں پر برسوں سے یہ بازار لگایا جا رہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اسے ہٹوانے کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار کو ختم کروانے کے مئوثر اور مستقل اقدامات کیے جائیں تا کہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں