جھنگ :ڈی پی او کانیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد کا حکم

 جھنگ :ڈی پی او کانیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد کا حکم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ضلع میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی اورنیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ۔۔۔

 نیشنل ایکشن پلان قانون کی عمل داری کے حوالے سے معاشرتی امن کی ضمانت ہے ،جس پر گراس روٹ لیول تک عمل در آمد ناگزیر اور ضروری ہے ،معاشرے میں تقریر و تحریر کے ذریعے نفرتیں پھیلانے والے معاشرتی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر اسی سپرٹ کے تحت عمل کیا جائے جس کا تقاضا قانون کرتا ہے ،معاشرتی امن میں بگاڑ پیدا کرنیوالے عناصر کو تحریر و تقریر کے ذریعے چنگاری سلگا دیتے ہیں جس کو قانون کی طاقت سے نہ بجھایاجائے تو یہ چنگاری شعلہ بن کر معاشرتی امن کو لپیٹ میں لے سکتی ہے جس کا معاشرہ متحمل نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کہ پولیس سرکلز کے ڈی ایس پیز روازنہ کی بنیاد پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج مقدمات اور ان کے تفتیشی مراحل سے میرے دفتر کو آگاہ رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں