ایڈیشنل ڈی جی کی زیر صدارت عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس

 ایڈیشنل ڈی جی کی زیر صدارت عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چودھری کی ہدایت پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈی جی عابد بھٹی کی زیر صدارت ہوا ۔۔

 ایف ڈی اے سے متعلق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تازہ ترین صورتحال اور عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کے امور کا جائزہ لیاگیا۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل شاہجہاں بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد قمر اوردیگر افسروں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈی جی نے مختلف مقدمات کی نوعیت اورادارے کے موقف کا جائزہ لیتے لیگل برانچ کے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ ایف ڈی اے سے متعلق مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی موثر انداز میں پیروی کریں اس سلسلے میں مقررہ تاریخوں پر عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا جائے ، مقدمات میں متعلقہ رولز، قوانین پالیسی اور اختیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے جواب دعویٰ داخل کریں تاکہ عدالت میں ادارے کاموقف ثابت کرنے میں آسانی ہو اور میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں