گھر آئے مہمان نشہ آور چیز کھلا کر گھر کا صفایا کرگئے

 گھر آئے مہمان نشہ آور چیز کھلا کر گھر کا صفایا کرگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھر میں آنے والے مہمانوں نے نشہ آورچیز کھلا کر میزبانوں کے گھر کا صفایا کردیا۔ تھانہ روڈالہ کے علاقے چک نمبر 275 گ ب ۔۔

میں ملزمہ شاہین دیگر تین افراد کے ہمراہ فرمان کے گھر بطور مہمان آئی اور رات کے کھانے میں نشہ آور چیز ملا دی جسے کھانے سے تمام اہلخانہ بے ہوش گئے ۔ اس دوران ملزم گھر سے نقدی اور موبائل فونز لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں