ڈی سی چنیوٹ کی آن لائن کچہری ،احکامات جاری

ڈی سی چنیوٹ کی آن لائن کچہری ،احکامات جاری

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)شہری مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے فیس بک پر آن لائن کچہری کا اہتمام کیا۔ شہریوں نے اپنے مسائل بتائے۔۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف انصاری ، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات سن کر موقع پر ان کے ازالے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے ۔آصف رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے کوئی بھی شہری اپنے مسئلے پر مجھ سے بلا جھجھک رابطہ کر سکتا ہے ، یہ لائیو سیشن ہر ہفتہ ہو گا، عوام میسج میں اپنا مکمل نام اور موبائل نمبر سینڈ کریں تاکہ مسئلہ حل ہونے پر آگاہ کیا جائے ۔ دریں اثناڈپٹی کمشنر آصف رضا کا چک نمبر 126ج ب نیکوکارہ چنیوٹ میں قائم الفت لائف کیئر ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں نئے بلاک کی تعمیر کے کام کا سنگ بنیاد رکھا ، منیجر خالد عبداﷲ ،رانا شاہد و دیگر ٹرسٹی بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کی کوشوں کو سراہتے کہا کہ غریبوں کو طبی سہولیات کی مفت فراہمی صدقہ جاریہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں