سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر ارشاد کا گوجرہ کا دورہ

 سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر ارشاد کا گوجرہ کا دورہ

فیصل آباد،گوجرہ(نیوزرپورٹر، نمائندہ دنیا) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر ارشاد نے پنجاب سٹیز پروگرام کی پیشرفت اور۔۔

جائزہ لینے کیلئے گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور میونسپل آفس میں پروگرام پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی۔انہوں نے عوامی بہبود کے جاری منصوبوں میں تیزی لانے کا حکم دیا اور کہا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسروں کو تاکید کی کہ وہ موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی عمل کی نگرانی کریں اور کوئی سکیم التواء کا شکار نہیں ہونی چاہیے ، یہ پروگرام جڑانوالہ،جھنگ، کمالیہ،گوجرہ سمیت 16 تحصیلوں میں اربوں کے فنڈز سے جاری ہے جس میں روڈز کی تعمیر ومرمت اور میونسپل سروسز میں بہتری کے لئے مشینری خریدی جارہی ہے ۔ پنجاب سٹیزپروگرام کے تحت گوجرہ میں 5 منصوبوں پر کام جاری ہے اور دو پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔یہ پروگرام 16 چھوٹے شہروں کی حالت بدل دے گا اسکے ذریعے واٹر سپلائی،سیوریج،ویسٹ مینجمنٹ، سڑکوں و پارکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں