ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے آگاہی واک اور سیمینار

ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے آگاہی واک اور سیمینار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی زیر قیادت آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ریسکیو افسروں ، سٹاف اور ریسکیو رضاکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن منانے کا مقصد قدرتی ماحول کا تحفظ اور اسے درپیش مسائل کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینا ہے ۔اس سال عالمی یوم ماحولیات کا عنوان \"پلاسٹک آلودگی کا حل\"ہے ۔ پلاسٹک جلائے جانے پر زہریلے دھوئیں میں تبدیل ہو کر کرہ عرض کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے ۔ ہم یہ سوچتے ہی نہیں کے یہ تمام پلاسٹک غیر فطری اورغیر قدرتی ہے ۔ پلاسٹک کا بنا فضلا ایک بہت لمبے عرصے تک آلودگی پھیلاتا رہتا ہے ۔ اگر ہم آکسیجن کی بات کریں تو ہماری پہلی سوچ درختوں کی جانب جاتی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ وسیع پیمانے پر شجرکاری کی طرف توجہ دینی چاہیے اور پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنا ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں