ایف ڈبلیو ایم سی سے درکار اہم مشنری کی فہرست طلب

ایف ڈبلیو ایم سی سے درکار اہم مشنری کی فہرست طلب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سال 2022-23 کے فنڈز واخراجات کا ریویو اجلاس ہوا۔۔

سی ای او عظیم شوکت نے بریفنگ دی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورخان نیازی بھی موجود تھے ۔کمشنر نے موصولہ فنڈز اور اخراجات کا تقابلی جائزہ لیااور کہا کہ دیگر ڈویژنز کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے بجٹ کا فیصل آباد سے موازنہ کی رپورٹ فراہم کی جائے ۔انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو فنکشنل اور انکم جنریٹ کرنے کی ہدایت کرتے کہا ضروری درکار مشنری کی فہرست فراہم کریں۔ اجلاس میں گھریلو وکمرشل صارفین سے ویسٹ کولیکشن کیبلزکی ادائیگی کے لئے بھی تجاویز زیربحث آئیں۔کمشنر نے حکومت کو پیش کرنے کے لئے کمپنی کو جامع قابل عمل بجٹ پلان فوری تیار کرنے کی تاکید کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں