واجبات ریکوری کیلئے ایف ڈی اے ٹیمیں مزید متحرک

 واجبات ریکوری کیلئے ایف ڈی اے ٹیمیں مزید متحرک

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈی جی ایف ڈی اے کی ہدایت پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی ڈویلپمنٹ کے خلاف مہم تیز کرکے جرمانوں کے واجبات کی ریکوری کے لئے انفورسمنٹ ٹیموں کو مزید متحرک کردیاگیا ۔

 اس ضمن میں ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے جنیدحسن منج کی زیر صدارت اجلاس میں ریکوری کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگiiعاصم محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل ظفر، احمد ابراہیم اور متعلقہ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈی جی نے جرمانے وصولی کی تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیتے ہدایت کی کہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کرکے واجبات کی سو فیصد ریکوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ریکوری اہداف مقرر کرتے کہاکہ نادہندگان سے وصولیوں کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیارکی جائے ،غیر قانونی ڈویلپمنٹ کی روک تھام کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کریں اور خلاف ورزیوں پر فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ ممنوعہ زون میں کوئی ہاؤسنگ سکیم قائم نہیں ہونی چاہیے ایسی کوشش کوفوری ناکام بنائیں اور باز نہ آنے پرفوجداری مقدمات درج کرائے جائیں۔ انہوں نے ٹاؤن پلاننگ امور کو شفاف اور منظم رکھنے کی تاکید کرتے کہاکہ اس شعبے میں درخواست گزاروں کے مسائل بلا تاخیر حل کرنے کے لئے تیزرفتار اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاپنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ ایکٹ کے مؤثر اطلاق اور قانون کی عملداری کو یقینی بناکر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور آپریشن کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں