انسداد پولیو، مائیکروپلان پر موثر عملدرآمد کا حکم

 انسداد پولیو، مائیکروپلان پر موثر عملدرآمد کا حکم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے ڈویژن میں 26فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کے لئے وضع کردہ مائیکروپلان پر موثر عملدرآمد کا حکم دیا ہے ۔

انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسروں کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے ۔کمشنر نے اہداف کا جائزہ لیتے واضح کیا کہ سابقہ مہم کی غلطیوں کا ازالہ ہونا چاہیے ۔ دریں اثنامحکمہ صحت نے ضلع میں 26فروری سے 3مارچ تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلئے ۔ پانچ سال تک کی عمر کے 16لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے4869ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔مہم کا افتتاح 24 فروری کو ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں