وین گنے کی ٹرالی سے جا ٹکرائی،15 مسافر شدید زخمی
کمالیہ (نمائندہ دنیا )چیچہ وطنی روڈتیز رفتار مسافروین گنے کی ٹرالی سے جا ٹکرائی خواتین بچوں سمیت 15 مسافر شدید زخمی پانچ کی حالت تشویش ناک، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں داخل کروا دیا گیا۔۔
حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر وین جو فیصل آباد جا رہی تھی جکھڑ موڑ کے نزدیک گنے کی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ جا ٹکرائی جس سے ویگن بری طرح تباہ ہو گئی اورمیں موجود صادق،بشریٰ بی بی، ذوالقرنین،افضل اکرم، محسن ، اسرار سمیت 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔