سمندری:شاپنگ مال سے ایک ہی دن دو بار قیمتی سوٹ چوری

سمندری:شاپنگ مال سے ایک  ہی دن دو بار قیمتی سوٹ چوری

سمندری(نمائندہ دنیا)دو چور خواتین سیل گرل کو باتوں میں الجھا کر قیمتی سوٹ چوری کرکے لے گئیں ۔چور خواتین نے۔۔

 ایک ہی دن میں اسی شاپنگ مال سے دو مرتبہ چوری کی ۔انار کلی بازار کے شاپنگ مال سے دو خواتین نے چکمہ دے کر بھاری مالیت کے سوٹ چوری کر لئے مذکورہ خواتین نے دوبارہ شاپنگ مال میں آئیں اور سوٹ چیک کرنے کے بہانے اور سیل گرل کو حیلوں بہانوں سے الجھا کر دوسری مرتبہ بھی سوٹ چرا کر فرار ہو گئیں چوری کی فوٹیج سے پولیس چور خواتین کو تلاش میں مصروف ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں