اووربلنگ کیس میں ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر ایکسین کو نوٹس

اووربلنگ کیس میں ڈسچارج کرنے  کیخلاف درخواست پر ایکسین کو نوٹس

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے اووربلنگ کیس میں ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر ایکسین شاہ پور راؤکامران شوکت کو 9 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

ایف آئی اے کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر میاں داؤد نے موقف اپنایا کہ قانون کے تحت مجسٹریٹ کو ملزم کو ڈسچارج کرنے کا اختیار نہیں تھا، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے صرف دائرہ اختیار رکھنے والے مجسٹریٹ کو ملزم کو ڈسچارج کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں