ایل پی جی کے فروغ کی کوشش : گیس کے مصنوعی بحران کا انکشاف

ایل  پی  جی  کے  فروغ  کی  کوشش  :  گیس  کے  مصنوعی  بحران  کا  انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی سدرن کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے شہر میں گیس کے مصنوعی بحران کاانکشاف ہو اہے ،گیس کی مصنوعی قلت اور نرخوں میں اضافہ کرکے شہریوں میں گیس کے استعمال کو کم کرنے کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔۔۔

 تا کہ صارفین میں گیس کے بجائے ایل پی جی کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے ۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں رات 11سے صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی جاتی ہے اور گیس پریشر زیرو کردیا جاتا ہے ،اس ضمن میں ایس ایس جی سی کا عملہ شہر میں گیس کی مختلف تنصیبات پر جا کر والوز بند کردیتا ہے تا کہ گیس کی فراہمی بند کی جاسکے ،جبکہ دن کے اوقات میں بھی شہریوں نے گیس کی آنکھ مچولی کی شکایات کی ہیں،گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کو پریشان کیا جارہا ہے ،ایس ایس جی سی عملی کی جانب سے گیس کا والو بند کیا جاتا ہے ۔ایسے ہی ایک واقعہ میں گلش اقبال بلاک تیرہ ڈی میں رات کو والو بند کرنے کیلئے آنے والے ایس ایس جی سی عملہ کو اہل محلہ نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور عملہ کو والو بند نہ کرنے دیئے ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے اس علاقہ میں مسلسل رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک اچانک گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی منقطع کی جاتی ہے ،اہل محلہ نے جب اس کا سراغ لگایا تو معلوم ہوا کہ ایس ایس جی سی کے ملازمین رات کو چپکے سے والو بند کرکے چلے جاتے ہیں،اس موقع پر اہل علاقہ نے نہ صرف ایس ایس جی سی حکام کو والوز بند کرنے سے روک دیا بلکہ گیس کمپنی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ جان بوجھ کر گیس بند کرنے کے سلسلہ کو فوری طور پر روکا جائے ،گیس کی فراہمی میں گھریلو صارفین اولین ترجیح ہونے کے باوجود ایس ایس جی سی حکام کی جانب سے گھریلو صارفین کو ہی گیس کی فراہمی میں مشکلات پید اکی جارہی ہیں،صبح کے وقت اسکول و دفاتر جانے والے سخت متاثر ہوتے ہیں، عوام مہنگائی کے حالات میں بازار سے روزانہ ناشتہ کا سامان خرید خرید کے تھک گئے ہیں،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہایس ایس جی سی کے اس رویہ کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں