سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو شوکاز نوٹس

 سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو شوکاز نوٹس

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 42 ملازمین کو عدالتی احکامات کے باوجود مستقل نہ کرنے کے کیس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

درخواست گزار اسد اللہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 42 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری بھی وزیراعلی سندھ کو ارسال کی جاچکی ہے ۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ عدالتی حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ودیگر کے خلاف توہین کی کارروائی کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں