پولیس وردی کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری

پولیس وردی کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری

لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی وردی کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ۔

 پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کیلئے فنڈز جاری کئے ۔پنجاب پولیس کی لاجسٹک برانچ 2 لاکھ یونیفارم کی خریداری کرے گی، کمپنی کو خریداری کا ٹینڈر دے دیا گیا۔ وردی کی خریداری فروری میں ہونا تھی تاہم فنڈز تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں