سردار مہتاب احمد خان نے ا سسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا چارج سنبھال لیا

سردار مہتاب احمد خان نے ا سسٹنٹ  کمشنر کوٹ مومن کا چارج سنبھال لیا

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)سردار مہتاب احمد خان نے ا سسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا چارج سنبھال لیا ،شہر کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دوں گا میرے دروازے عام عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔۔۔

یہ بات سردار مہتاب احمد خان نے پریس کلب رجسٹرڈ کوٹ مومن کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ صحافت ملک کا اہم استون ہے اور میں صحافیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا تحصیل کوٹ مومن کے تمام مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے اس موقع پر رضوان رفیق منہاس صدر پریس کلب ،اکرم شاہد روالیہ چیئرمین ،ملک حبیب الرحمٰن جنرل سیکرٹری ،رانا عمر فاروق سینئر نائب صدر ،حاجی جہانگیر گوندل نائب صدر ،رانا نعیم ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،شیخ عمیر نعیم سیکرٹری انفارمیشن ،حکیم الطاف حسین انجم سیکرٹری فنانس ،حاجی اکرام اللّٰہ ،الماس حنیف شہزادسابق صدر،ڈاکٹر رانا قمر فاروق سابق چیف ایگزیکٹو ،حاجی منیر احمد ،ربنواز بھٹی ،رانا مشتاق احمد ،عمران منظور ،چودھری عابد حسین تبسم ،ذری عباس بھی موجود تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں