اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود کا امتحانی مراکز کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان  محمود کا امتحانی مراکز کا دورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا اور ریونیو افسر تحصیل میانوالی نے تحصیل میانوالی میں انٹرمیڈیٹ (II) کے امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔

تمام امتحانی مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ریونیو افسران نے سپرٹینڈنٹ امتحانی مراکز کو ہدایت جاری کی کہ امتحانی عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں