نشہ آور گولیاں اور ادویات کی فروخت کا انکشاف

نشہ    آور     گولیاں    اور   ادویات   کی    فروخت   کا    انکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اندرون شہر مختلف بلاکس میں وسیع پیمانے پر نشہ آور گولیاں اور ادویات کی وسیع پیمانے پر فروخت اور استعمال کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کو موصول ایک سور س رپورٹ میں اس امر کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔

کہ مقامی افراد کے تیار کردہ فارمولوں سے تیار شدہ نشہ آور گولیاں اور دیگر نوعیت کی ادویات انہی کے ناموں سے پیکنگ کر کے وسیع پیمانے پر فروخت کی جا رہی ہیں، ان نشہ آور ادویات کا استعمال نوجوان نسل میں تیزی سے سرائیت کر رہا ہے ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کی زیادہ مقدار نہ صرف انتہائی اذیت ناک اموات کا باعث بن رہی ہے بلکہ ان کے بے جا استعمال سے نفسیاتی و جسمانی امراض میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،اس ضمن میں محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس اور صحت حکام کی عدم توجہی باعث تشویش ہے ، سورس رپورٹ میں بے شمار گھرانوں کو ذلت سے چھٹکارا دلانے کیلئے انتظامیہ کے اعلی افسران کو ان نشہ آور گولیوں کی ترجیح بنیادوں پر روک تھام یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں