قریبی تعلقات میں امانت رکھوائے پونے 4 لاکھ روپے خورد برد

قریبی تعلقات میں امانت رکھوائے  پونے 4 لاکھ روپے خورد برد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائے گئے پونے 4 لاکھ روپے خورد برد کرلئے گئے ۔

تھانہ پیپلزکالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پیپلزکالونی نمبر 1 کے رہائشی طاہر حسن نے پولیس کوبتایا کہ اس نے ملزم کے پاس قریبی تعلقات کی بنا پر 5 لاکھ روپے بطور امانت رکھوائے ۔ جو بعد میں ملزم کی جانب سے ایک لاکھ 27 ہزار روپے واپس کردئیے گئے لیکن دیگر پونے 4 لاکھ روپے واپس کرنے کی بجائے خورد برد کرلئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں