مدرسہ عثمانیہ رضویہ کالج روڈ گوجرہ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیشن

 مدرسہ عثمانیہ رضویہ کالج روڈ گوجرہ  میں روڈ سیفٹی آگاہی سیشن

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آئی جی موٹروے پولیس سلمان چودھری کے وژن اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس شاہد جاوید کی ہدایات کی روشنی میں روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ نے مدرسہ عثمانیہ رضویہ کالج روڈ گوجرہ میں روڈ سیفٹی اویرنیس سیشن کا انعقاد کیا ۔

 انچارج روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ ایم فور محمد عثمان شبیر نے شرکا کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی دی۔ سیشن میں مدرسین اور طلبا اکرام نے شرکت کی ۔ سیشن کے شرکا کو ہائی ویز اینڈ موٹروے کے اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے بارے بھی بریفنگ دی گئی ۔ انچارج روڈ سیفٹی کا کہنا تھا کہ آئی جی موٹروے پولیس کے ویژن کے مطابق عوام الناس میں ٹریفک قوانین کے اصول و ضوابط بارے آگاہی مہم جاری ہے ۔ ڈرائیور حضرات سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال کریں ۔ تیز رفتاری سے اجتناب کریں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں