کمالیہ میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون

کمالیہ میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ پولیس کا پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن5 ہزار سے زائد پتنگیں اور متعدد کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں ۔24 گھنٹوں کے دوران اب تک پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے۔۔۔

خلاف 35 سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ کاروائیاں شہری اور مضافاتی علاقوں میں کی گئیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسے ایس پی کمالیہ سندس اسحاق نے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دیں کا ر روائیاں جاری رہیں گی۔ شہری اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کر یں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں