ہدف پورا کریں، ایف بی آ ر افسروں کو چھٹی کے روز بلا لیا

 ہدف پورا کریں، ایف بی آ ر افسروں کو چھٹی کے روز بلا لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چھٹی کے دنوں میں بھی افسروں کو دفاتر بلا لیا۔

انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیز جمع کرنے اور ماہانہ ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں دفاتر چھٹی کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہیڈ کوارٹر ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ 30 اور 31 مارچ کو مخصوص دفاتر کھلے رکھے جائیں گے جبکہ ایف بی آر دفاتر 31 مارچ کو رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ دو روز کے دوران جمع ہونے والی رقم اسی دن قومی خزانے میں جمع کروانے کے لیے افسروں کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ رابطہ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں