مودی الیکشن جیتنے کیلئے کشمیر یوں پر مظالم بڑھا سکتاہے ،بیرسٹر سلطان

 مودی الیکشن جیتنے کیلئے کشمیر یوں پر مظالم بڑھا سکتاہے ،بیرسٹر سلطان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چو دھری نے کہا ہے کہ مودی بھارت میں آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم بڑھا سکتا ہے ۔

ایسے حالات میں اوورسیز کشمیریوں کو بالخصوص امر یکا میں مقیم کشمیری کمیونٹی کو متحرک ہو کر بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارت اور مودی کے ان ظالمانہ عزائم کا پردہ چاک کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں امر یکا (واشنگٹن)میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت سردار ذوالفقار روشن نے کی۔ اس موقع پر معروف دانشور ڈاکٹر ولید رسول بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر اوورسیز کشمیریوں کے وفد نے مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں