باردانہ تقسیم شروع نہ ہونے پر گندم سڑکوں پرفروخت

باردانہ تقسیم شروع نہ ہونے پر گندم سڑکوں پرفروخت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)باردانہ کی تقسیم شروع نہ ہونے پر کاشتکاروں نے مجبوراً گندم کی فروخت سڑکوں پر شروع کردی۔

گندم کے کاشتکاروں نے حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہوکرخون پسینے سے حاصل ہونے والی گندم سستے داموں سڑکوں پر رکھ کر بیچنا شروع کردی ہے ۔ سمن آباد روڈ سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں کرائے پر لیکر 2700 سے لیکر 3300 روپے فی من تک گندم کی فروخت کی جا رہی ہے ۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں من گندم کھیتوں میں گہائی کے بعد ویسے کی ویسے پڑی ہے ۔ حکومت نے پہلے ریٹ طے کرنے میں مسائل پیدا کیے اور اب باردانہ کی تقسیم نہ کرکے مزید مشکلات بڑھائی جا رہی ہیں۔ اتنی بڑی مقدار میں گندم کو محفوظ بنانا مشکل ہے اسی لیے کوشش ہے کہ جیسے تیسے فروخت ہوجائے ۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے باردانہ کی تقسیم کے لیے 25 اپریل کی تاریخ دی گئی تھی تاہم دو ہفتے گزرنے کے باوجود صورتحال بہتری ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں