زمین کی دیکھ بھال اور اس کے وسائل کی حفاظت ہماری ذمہ داری : نعیم سندھو

 زمین کی دیکھ بھال اور اس کے وسائل کی  حفاظت ہماری ذمہ داری : نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے کہا ہے کہ زمین کی دیکھ بھال اور اس کے وسائل کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔۔۔

 ان خیالات کااظہار انہوں نے ارتھ ڈے کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں اے ڈی سی جی ذیشان لبھا مسیح سمیت مختلف محکموں کے افسروں اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، ڈی سی نعیم سندھو نے مزید کہا کہ ہمیں قدرتی وسائل کا بے جا استعمال نہیں کرنا چاہیے ،قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال زمین کے قدرتی ماحول کے لیے شدید خطرہ کا با عث ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں