جھنگ برانچ کے راجباہ بھنگو میں پانی کی قلت پر احتجاج

 جھنگ برانچ کے راجباہ بھنگو میں پانی کی قلت پر احتجاج

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نہر جھنگ برانچ کے راجباہ بھنگو میں پانی کی شدید قلت کے خلاف کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے۔۔

 مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ راجباہ میں مقررہ پانی پورا کیا جائے راجباہ بھنگو سے سیراب ہونے والے درجنوں دیہات چک نمبرز 477,478,484,493,499,482ج ب سمیت دیگر دیہات کے کاشتکاروں نے مذکورہ راجباہ میں محکمہ انہار کے افسروں اور عملہ کی طرف سے جان بوجھ کر پانی کم چھوڑنے کے خلاف شدید رد عمل کااظہار کرتے کہا کہ علاقہ کا زیر زمین پانی کڑوا ہونے کے باعث تمام تر انحصار نہری پانی پر ہے ،جبکہ محکمہ انہار کے افسران اور عملہ کی طرف سے راجباہ بھنگو میں 303کیوسک کی بجائے 203کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے ،محکمہ انہار کے حکام کی مبینہ بد عنوانیوں سے گوجرہ سے لیکر بھنگو راجباہ تک آؤٹ آف سائز موگہ جات میں سینکڑوں کیوسک پانی ضائع اور چوری ہورہا ہے ،جبکہ ٹیلوں پر واقع دیہات میں لوگوں کے پینے کیلئے بھی پانی دستیاب نہ ہے ،فصلیں اور باغات سوکھ رہے ہیں ،جبکہ انسان اور حیوان پینے کیلئے پانی کو ترس رہے ہیں ،کاشتکاروں نے مطالبہ کیا کہ راجباہ بھنگو کو پختہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں پوری مقدار میں پانی چھوڑا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں