شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے :نعیم سندھو

شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے :نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت سہولیات فراہمی پراجلاس ہوا، سی او ضلع کونسل رئوف گجر، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز، لوکل گورنمنٹ کے افسروں نے شرکت کی۔۔

،اس موقع پر نعیم سندھو نے کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز فراہمی اولین ترجیح ہے ، اس حوالے سے افسر خود فیلڈ میں موجود رہیں،شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ،شہر میں صفائی میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو اپنے آفس کے باہر موجود شہریوں کے پاس خود گئے اور انکے مسائل سنے ،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ افسروں کو عملدرآمد رپورٹ سے آگاہ کرنے کااحکامات جاری کیے ،انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے سائلین کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں،شہری بلارکاوٹ اپنے مسائل حل کے لئے رابطہ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں